مری اینٹی کرپشن کا محکمہ جنگلات کے فاریسٹ آفیسر کے خلاف ایکشن، 15 ہزار روپے مبینہ رشوت برآمد

مری اینٹی کرپشن کا محکمہ جنگلات کے فاریسٹ آفیسر کے خلاف ایکشن، 15 ہزار روپے مبینہ رشوت برآمد

مری(کرائم رپورٹر) کرپشن راولپنڈی ریجن نے مری میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے فاریسٹ آفیسر حسرت کو مبینہ طور پر رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ٹریپ ریڈ کے دوران فاریسٹ آفیسر سے 15 ہزار روپے مبینہ رشوت کی رقم برآمد کی گئی۔ذرائع کے مطابق کارروائی کے بعد تھانہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں FIR نمبر 08/26، مورخہ 7 ستمبر 2026 درج کر لی گئی ہے، جبکہ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے مری میں مبینہ بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ شہری حلقوں نے کرپشن کے خلاف مؤثر کارروائیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اداروں میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں کی جائیں۔