رنگ روڈ منصوبہ تکمیل کے مراحل میں داخل،99 فیصد کام مکمل،کمشنر سلمان غنی

رنگ روڈ منصوبہ تکمیل کے مراحل میں داخل،99 فیصد کام مکمل،کمشنر سلمان غنی

راولپنڈی:(سید شاہد وحید ہاشمی)کمشنر راولپنڈی ڈویژن و ڈی جی آر ڈی اے سلمان غنی نے کہا ہے کہ راولپنڈی کا گیم چینجر منصوبہ رنگ روڈ تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے، منصوبے کا 99 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ بقیہ کام بھی جلد مکمل کرکے اسے عوام کے لیے کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ منصوبے پر جاری کام کی رفتار اور معیار کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر جائزہ اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔اجلاسوں میں منصوبے کے مختلف حصوں پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لے کر متعلقہ افسران کو ضروری ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔سلمان غنی نے ہدایت کی کہ منصوبے کے بقیہ کام کو مقررہ معیار کے مطابق تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ رنگ روڈ کو جلد از جلد ٹریفک کے لیے کھولا جا سکے اور شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں بھی کمی لائی جا سکے۔