راولپنڈی (سٹی رپورٹر) *پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں مہنگائی اور کاروباری مشکلات میں اضافے کا باعث ہیں، شیخ عبد الوحید

راولپنڈی (سٹی رپورٹر) *پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں مہنگائی اور کاروباری مشکلات میں اضافے کا باعث ہیں، شیخ عبد الوحید*

 صدر انجمن تاجران لیاقت روڈ راولپنڈی شیخ عبد الوحید نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں نے عوام اور کاروباری طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹیشن، اشیائے خورونوش، خام مال اور دیگر کاروباری اخراجات براہِ راست متاثر ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں مہنگائی کا بوجھ عام شہری پر منتقل ہوتا ہے۔ ریسٹورینٹس، چھوٹے کاروبار اور تاجروں کے لیے موجودہ حالات میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔شیخ عبد الوحید نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر عائد بھاری ٹیکسز، لیویز اور مسلسل قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کے شدید دباؤ کا شکار ہیں، اس لیے مزید اضافہ ان کی قوتِ خرید کو بری طرح متاثر کرے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، ٹیکسز اور لیویز کا بوجھ کم کیا جائے اور عوام و کاروباری طبقے کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ مہنگائی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔