6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ناقابلِ فراموش دن، ملکی دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں: ملک خورشید اعوان

 

یومِ دفاع ہمیں اتحاد، یکجہتی، حب الوطنی اور وطن کی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید کا درس دیتا ہے، ملک و قوم کی ترقی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

سیالکوٹ (وسیم ملک) امید وار چیئرمین یونین کونسل کوٹلی لوہاراں وارڈ نمبر 3، سیاسی و سماجی ضلعی رہنما مسلم لیگ (ن) ملک خورشید اعوان نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم اور ناقابلِ فراموش دن ہے، جب پاک فوج کے جوانوں اور قوم نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہوئے وطن عزیز کے دفاع کی شاندار مثال قائم کی۔انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع اور سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور غازیوں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کی قربانی دے کر وطن کی حفاظت میں اپنا حصہ ڈالا۔ملک خورشید اعوان نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اس عزم کی تجدید کرنی چاہیے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد رہے گی۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور قومی سلامتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد، برداشت، بھائی چارے اور ملکی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں شہداء کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ملک خورشید اعوان نے آخر میں شہدائے وطن کے درجات کی بلندی، ملک پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔