ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی تمام تھانوں کے بیٹ افسران کو خصوصی بریفنگ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی تمام تھانوں کے بیٹ افسران کو خصوصی بریفنگ۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی، تھانہ جات کی حدود میں گشت مزید موثر بنانے اور فوری پولیس رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت کی۔شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے بیٹ افسران کو متحرک، فعال اور نتیجہ خیز فیلڈ پولیسنگ پر خصوصی توجہ دینے کے 
احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے تمام تھانوں کے بیٹ افسران کو خصوصی بریفنگ دی، جس میں موثر گشت، جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اور شہریوں کو بروقت پولیس رسپانس کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے ہدایت کی کہ بیٹ افسران اپنی حدود میں گشت کو مزید موثر بنائیں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ گشت کے دوران مشکوک افراد، مشتبہ گاڑیوں اور غیر معمولی سرگرمیوں کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے اور کسی بھی اطلاع پر فوری اور مو¿ثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے کہا کہ تھانہ جات کی سطح پر پولیس کی مسلسل اور موثر موجودگی جرائم کی روک تھام میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اس لیے بیٹ افسران اپنے علاقوں کے اہم اور حساس مقامات پر خصوصی توجہ دیں اور شہریوں کے ساتھ موثر رابطہ برقرار رکھیں۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے تمام بیٹ افسران کی سرکاری گاڑیوں کو ہر وقت فعال اور قابلِ استعمال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے گاڑیوں کی فٹنس، ضروری آلات اور کمیونیکیشن سسٹم کی باقاعدہ جانچ یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے، تاکہ گشت اور ہنگامی صورتحال میں بروقت پولیس رسپانس ممکن بنایا جاسکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بیٹ افسران اپنے علاقوں میں جرائم کے رجحانات کا جائزہ لیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و مطلوب ملزمان اور مشکوک سرگرمیوں کے خلاف فوری کارروائی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹ افسران تھانہ پولیس کا اہم فیلڈ بازو ہیں، جن کی بنیادی ذمہ داری اپنے علاقوں میں پولیس کی موثر موجودگی، شہریوں کو فوری مدد کی فراہمی اور جرائم کی بروقت روک تھام ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے فیلڈ پولیسنگ کو مزید مضبوط بناتے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔