داؤدخیل(ضیاءنیازی سے)کالاباغ کوٹ چاندنہ روڈ پر پل کی خستہ حالی کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے تفصیلات کے مطابق کوٹ چاندنہ کالاباغ روڈ پر بنا پل کے نیچے سے برساتی نالہ کے پانی سے بنا پچن بہا کر لے گیا ہے جس سے پل کی بنیادیں کھوکھلی ہو رہی ہیں اگر محکمہ ہائی وے نے بروقت کارروائی نہ کی تو مزید برساتی نالے آنے سے پل کی بنیادیں خستہ ہو رہی ہیں جس سے پل کے گرنے کا خطرہ بڑھ رہا ہے اہل علاقہ نے ڈی سی میانوالی شاہد عباس کاٹھیا اور ایکسین محکمہ ہائی وے سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پل کے پچن دوبارہ بنائے جائیں ورنہ ساتھ مزید پچن بھی بہہ جائے گا جس سے پل کسی بھی وقت گر جائے گا جس سے کسی بھی بڑے جان لیوا حادثے کا اندیشہ ہے اس لیے اس پل کی بنیادوں میں پتھروں کے پچن بنا کر اس پل کو مضبوط کیا جائے تاکہ حکومت اور محکمہ ہائی وے کے لاکھوں روہے ضائع ہونے سے بچ سکیں





