نیشنل سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ میں منعقدہ تربیتی پروگرام میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ حافظ محمد عرفان کی شرکت
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نیشنل سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ جذباتی ذہانت تربیتی پروگرام کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ تربیتی پروگرام میں راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ حافظ محمد عرفان نے شرکت کی۔ تربیتی پروگرام کی کامیاب تکمیل پر نیشنل سینٹر فار ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل اسرار محمد خان نے حافظ محمد عرفان کو شرکت کا سرٹیفکیٹ عطا کیا۔ تربیتی پروگرام کا مقصد افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، جذباتی ذہانت، قیادت، باہمی روابط اور دفتری امور میں مؤثر فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا تھا۔





